مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق اراکین اسمبلی کو نئے ٹاسک دے دیے۔
مریم نواز سے سیالکوٹ کے سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم سازی اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران گفتگو مریم نواز نے سابق ارکانِ اسمبلی کو خواتین اور یوتھ ونگ کی یونین کونسل تک ٹیمز بنانے کا ٹاسک دے دیا۔
ملاقات کرنے والوں میں ارشد جاوید وڑائچ، رانا عارف، حافظ شاہد ندیم اور طارق سبحانی شامل تھے۔
مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں نوید اشرف، ذیشان رفیق، رانا عبدالستار، چوہدری اکرام، رانا شوکت، رانا افضل، گلناز شجاعت اور عبدالرحمٰن بھی موجود تھے۔
Comments are closed.