بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے جنید صفدر کے ولیمے کے لیے سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں، ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا اپنے  بیان میں کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے 15روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں موقوف کردی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے اسی لیے منہگائی پر بات کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  آئندہ 15روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ خانگی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.