مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے فالو بیک ملنے پر صارف دربار شاہ رکن عالم پر حاضری دینے پہنچ گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رانا اسرار نامی صارف نے کہا ہے کہ ’میم مریم نواز کی طرف سے فالو بیک ملنے کی خوشی میں دربار شاہ رکن عالم پر حاضری دی ہے۔
صارف کی جانب سے دربار شاہ رکن عالم کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ صارف کی سفارش قبول کرتے ہوئے اس کو فالو بیک کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
اکثر اوقات مشہور، خصوصاً سیاسی شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے فالو بیک یا کمنٹس کا جواب نہیں دیتے مگر یہ روایت مریم نواز کی جانب سے ایسی توڑی گئی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین عش عش کر اُٹھے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ڈسپلے پکچر لگائے ہوئے اس اکاؤنٹ پر صارف کا لکھنا تھا ’میم مجھے فالو بیک کریں ورنہ میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گا۔‘
اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے مریم نواز کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میم لڑکا اکاؤنٹ کی بَلی چڑھانے لگا ہے، فالو بیک کر دیں‘۔
عوامی رہنما، مریم نواز نے اس ٹوئٹ پر نا صرف توجہ دی بلکہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی سب سے بڑی سفارش ڈسپلے پکچر پر لگی محمد نواز شریف کی تصویر ہے‘۔
Comments are closed.