بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز بھی ارشد ندیم کی معترف

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں اور کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے ارشد ندیم کے ٹوکیو اولمپکس میں  بغیر کسی سپورٹ کے، بھرپور محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر فائنل راؤنڈ میں پہنچے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’کھیل جیتنے اور ہارنے سے متعلق نہیں ہوتا، کھیل میں اصل چیز لگن، محنت اور اپنی جیت کے لیے لڑنا ہوتا ہے اور یہی لگن آپ کو کامیاب بناتی ہے اور جیت کا سبب بنتی ہے۔‘

مریم نواز کا ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ ’ہم سب کو آپ پر بے حد فخر ہے چیمپئین۔‘

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز تمغہ تو نہ جیت سکے مگر پوری قوم کے دل جیت جیتنے میں کامیاب ضرور ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم گزشتہ روز تمغہ تو نہ جیت سکے مگر پوری قوم کے دل جیت جیتنے میں کامیاب ضرور ہو گئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں گزشتہ روز بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے ۔

دونوں ایتھلیٹس ہم عمر سہی، دونوں کا تعلق پڑوسی ملکوں سے سہی، لیکن دونوں کو ملنے والی سہولتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.