مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا اور اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔
اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
Comments are closed.