پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کل پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گی، لندن میں ان کا قیام ایک ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر آج رات لندن پہنچ رہے ہیں، شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔
لندن میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی اہم ملاقات بھی ہوگی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے ساتھ الیکشن سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Comments are closed.