سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز گوجرانوالہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ہمارے مارچ کا اصل نام ردفساد یا ردشیطان ہونا چاہیے تھا، پاکستان نے ایسا فساد اور شیطانیت کو کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ قومی وسائل اور پیسہ استعمال کر کے سیاسی جلسے پر لگائے گی، عوام کے خون پسینے کی کمائی جلسوں پر اُڑا رہے ہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ڈی سیز اور کمشنر نے خود بتایا 2، 2 سو بسیں لانے کا ٹاسک دیا گیا، یہی پیسہ پٹرول، تعلیم اور صحت پر لگتا تو عوام کو ریلیف ملتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اکیس کروڑ سے زائد عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، ٹیکس گزاروں کا پیسہ جلسوں پر لگانے کا حساب لیا جائے گا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آپ نے آج پھر مذہب کارڈ کا استعمال کیا۔
Comments are closed.