hookup bbw com hookup Parsippany NJ hookup Vincentown New Jersey galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز آصفہ بھٹو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں آصفہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تم اور مارچ کے تمام شرکاء محفوظ ہوں گے۔

اس سے قبل حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فوری طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میںم میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فوری طبی امداد کرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔

آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.