بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اور حمزہ کے لیے کھانے میں دیسی مرغ، مٹن، مچھلی اور قورمہ تیار کیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے تحت ہونے والے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شریک مریم نواز اور حمزہ شہباز کے لیے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے رات کے کھانے میں دیسی مرغ، مٹن، مچھلی اور قورمہ تیار کیا جارہا ہے۔

کنٹینر پر موجود مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور دیگر شرکاء کو کچھ لمحوں کے لیے نیچے ہونا پڑا۔

مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ مارچ کا قیام آج رات گوجرانوالا میں ہوگا، مریم نواز اور حمزہ شہباز رات رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر گزاریں گے۔

مہمانوں کے لیے دیسی مرغ، مٹن، مچھلی اور قورمہ تیار کیا جارہا ہے۔

مریم نواز کی پسندیدہ ڈش پالک گوشت اور حمزہ شہباز کی پسندیدہ ڈش سِری پائے بھی خاص طور پر بنوائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.