بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اور حمزہ کی قیادت میں ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج روانہ ہوگا

پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا سے اتار کر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.