جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مریم اورنگزیب کی عدالت سے واپسی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے نعرے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے واپسی پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔

جیل حکام تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو جیل سے لے کر عدالت پہنچے تھے۔

قیدی وین میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے لگائے۔

اسی دوران مریم اورنگزیب وہاں سے واپس روانہ ہو گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.