منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا

چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا۔

فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ممبر اسمبلی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت تعینات کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.