مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو جواب دے دیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن پر مقدمہ ہونا چاہیے وہ نواز شریف اور شہباز شریف پر مقدمہ بنانے کی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ مقدمےکھول لیں لیکن بدترین معاشی تباہی اور تاریخی مہنگائی کا جواب دینا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو مقدمہ کھولنا ہے کھولیں لیکن آپ کو فارن فنڈنگ کا جواب دینا پڑے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو مقدمات پہلے کھولے وہ بھی دوبارہ کھول لیں، بیان نہ دیں، کشمیر فروشی کا جواب دیں۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ جو کرنا ہے کرلیں، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کا حساب تو دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے کریں، معیشت کے جھوٹے اعداد و شمار دینے کا حساب تو دینا پڑے گا۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ مقدمات کھولیں جو کرنا ہے کریں، 1400 ارب کا قرضہ بڑھانے کا جواب دینا پڑے گا۔
Comments are closed.