وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم تکبیر پر’نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے‘ کا عنوان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10روز کی تقریبات کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیام پاکستان کے 75 سال ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر منایا جائے، وزیراعظم نے وفاق، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو تقریبات کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا، 28 مئی 1998 قومی افتخار اور قومی مفادات کی خاطر کبھی نہ جھکنے کی عظیم تاریخ ہے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، اب معاشی قوت بنائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تعلیمی اداروں میں طلبہ اور نوجوانوں کو خاص طور پر تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا، 28 مئی قوم کے بےمثال اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کیلئے ایک ہونے کا دن ہے۔
Comments are closed.