پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لے لیا

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لے لیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا یے کہ نئی تجاویز بھی آ رہی ہیں بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے تفصیل سے دیکھا جائے۔

دوسری جانب صحافی تنظیموں کی جانب سے بل واپس لینے کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ بل واپس لینے کے بجائے ترامیم پر بات ہونی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ورکر کو پہلی بار ریلیف مل رہا تھا جسے واپس لیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.