بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب کو بےشرمی قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کرک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب کو بےشرمی قرار دے دیا۔

 اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا، بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بیٹے بھی باہر رہتے ہیں،یہ اقتدار میں پیسا بنانے کیلئے آتے ہیں، 40 سال سے پاکستان امداد مانگ کر گزارا کر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے بارے میں 18 جولائی 2020 کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے، کوئی غیر قانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہی یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.