مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کی عوام سے گفتگو کو نوکری بڑھانے کی درخواست قرار دے دیا۔
وزیراعظم کی لائیو ٹیلیفونک گفتگو پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران کی گفتگو نوکری بڑھانے کی درخواست تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس کی نوکری نوٹس پیریڈ پر چل رہی ہو، وہ ن لیگ صدر شہباز شریف کو یاد کر رہا ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں کچھ کیا ہوتا تو انہیں نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد نہ کرنا پڑتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسکراتا اور عمران صاحب روتے رہیں گے، روئیں، پیٹیں جو مرضی کہیں، گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صاحب بہت نواز شریف اور شہباز شریف ہوگیا ہے، اب آپ گھر جائیں۔
Comments are closed.