بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم، رانا ثناء، فضل الرحمان کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

مریم نواز، رانا ثناء، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس محسن اختر کیانی کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

عطااللّٰہ تارڑ اور مریم اورنگزیب کو بھی توہین عدالت  کی درخواست میں فریق بنایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.