پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
لاہور میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ماہرین امراض قلب کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا ہے۔
اجلاس میں مریضوں کو ڈالے گئے زائد المیعاد اسٹنٹس اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے دوران اجلاس کہا کہ مریضوں سے رابطہ اور ان کے طبی معائنہ کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائد المیعاد اسٹنٹس کے استعمال میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
Comments are closed.