سابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں کا کہنا ہے کہ مریدکے میں جلسے کیلئے ڈی سی او شیخوپورہ کو درخواست دی جس کی اجازت نہیں ملی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر آفتاب ڈھلوں نے بتایا کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
عمر آفتاب ڈھلوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پُرامن، قانون اور عدلیہ کا احترام کرنے والی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے پر آج کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آئندہ جلسے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.