معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مریخ کو لوگوں کی ضرورت ہے۔
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل ایسے واحد شخص ہیں جو کہ آبادی میں اضافے کے حق میں ہیں۔
ایلون مسک کئی بار دنیا کی آبادی میں کمی پر تشویش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
اس حوالے سےایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایلون مسک کے بلینیئر دوست مارک کیوبن نے بتایا کہ میں نے ایلون مسک کو اس کے بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دیتے ہوئے پوچھا کہ یار مبارک ہو، تمہارے اور کتنے بچے ہوں گے؟
ایلون مسک نے مارک کیوبن کو اس سوال کے جواب میں کہا کہ مریخ کو لوگوں کی ضرورت ہے۔
اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایلون مسک ناصرف دنیا کی آبادی کی شرح میں کمی بلکہ مریخ کی آبادی کے بارے میں بھی فکر مند ہیں!
ایلون مسک 9 بچوں کے باپ ہیں، جن میں سے ان کے آخری 3 بچے2021ء کے آخری نصف حصّے میں پیدا ہوئے۔
Comments are closed.