ام رباب کے والد، چچا اور دادا کے قاتلوں کی گرفتاری کی جدوجہد 3 سال بعد کامیابی کو پہنچ گئی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں تہرے قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ام رباب نے اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی مفرور ملزم مرتضیٰ چانڈیو کی گرفتاری پر مطمئن ہوں، سردار اور جاگیر دار اب سمجھ لیں کہ وہ قانون سے نہیں بچ سکتے ہیں۔
ام رباب چانڈیو نے مزید کہا کہ پولیس کو 3 سال پہلے ہی میرے والد، چچا اور دادا کے قتل اس معاملے پر ایکشن لے لینا چاہیے تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایکشن لینے کے بعد پولیس نے تہرے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ام رباب چانڈیو نے کہا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری عوام کی جیت ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں 17 جنوری 2018ء کو چانڈیو برادری کےا فراد نے فائرنگ ام رباب کے والد، چچا اور دادا کو قتل کردیا تھا۔
تہرے قتل کے نامزد مرکزی ملزمان غلام مرتضیٰ چانڈیو اور ذوالفقار چانڈیو بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔
اس معاملے پر پی پی کے رکن اسمبلی سردار خان چانڈیو، ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت 7 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا۔
Comments are closed.