وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں، آرمی چیف کا تقرر کرنا حکومت کا آئینی اور قانونی اختیار ہے اور وہ یہ حق ادا کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ڈھائی ماہ باقی ہیں، ابھی اس پر غور کا پراسیس بھی شروع نہیں ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز پیش کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے اہل نہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مؤخر کردیا جائے۔
عمران خان نے تجویز پیش کی ہے کہ نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔
Comments are closed.