بالوں کے روکھے پن اور خراب ہونے یا بال گرنے سے صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال ممکنہ طور پر بالوں کو شیمپو میں موجود نقصان دہ کیمیکلز سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ مرد حضرات کو تو یہ غذا بال گرنے سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہے۔
اس حوالے سے امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک ماہرِ امراضِ جِلد ڈاکٹر سوزین میسِک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مردوں کو جتنی جلدی ہوسکے اپنی غذا میں انڈے، بیف، چنے، لوکی کے بیج اور سیاہ لوبیا شامل کر لینا چاہیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ غذا میں اضافی پروٹین بالوں کے غدود کو بڑھنے میں مدد دیں گے جبکہ اضافی آئرن کی مدد سے ریڈ بلڈ سیلز زیادہ مقدار میں آکسیجن خلیوں تک لے جاسکیں گے۔
یاد رہے کہ ماہرین نے اس سے پہلے بھی ایسے شیمپو کے استعمال سے خبردار کیا تھا جن میں سلفیٹ اور فورمل ڈی ہائیڈ ہوتا ہے۔
سلفیٹ تقریباً ہر شیمپو میں ہی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے شیمپو سفید جھاگ بناتا ہے جبکہ فورمل ڈی ہائیڈ ایک کلیننگ ایجنٹ ہوتا ہے جوکہ بیکٹیریا کو مارنے میں مدد کرتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق یہ اجزاء بالوں کے لیے نقصان دہ اور بالوں کے گِرنے کے عمل میں اضافہ کر سکتے ہیں تاہم، تحقیق سے ان باتوں کی تصدیق کرنا ابھی باقی ہے۔
Comments are closed.