مردہ والد سے رابطے کے خواہشمند میئر جنھیں ایک نجومی اور ’فرشتوں کی آواز‘ نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا
- مصنف, کرس بوکمین
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- 5 منٹ قبل
بحیرہ روم کے ساحل پر واقع آگڈے قصبہ اپنے خوبصورت ساحلوں اور سال بھر رہنے والی دھوپ کے ساتھ ساتھ سیکس پارٹیوں کے لیے بھی مشہور ہے جہاں ہر سال یورپ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں جوڑے آتے ہیں اور اپنے سیکس پارٹنر تبدیل کرتے ہیں۔لیکن حالیہ دنوں میں اس چھوٹے سے خوبصورت فرانسیسی قصبے کو ایک مختلف نوعیت کے سکینڈل نے گھیر رکھا ہے جو پورے ملک کے لیے حیرانی کے ساتھ ساتھ تفریح کی وجہ بھی بنا ہوا ہے۔اس سکینڈل کے مرکزی کردار اس قصبے کی ایک نجومی اور مقامی میئر ہیں جو ماضی میں خفیہ سروس اور پولیس میں بھی کام کر چکے ہیں۔ اس وقت یہ دونوں جیل میں بند ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سوفیا مارٹینیز نامی نجومی پر الزام ہے کہ انھوں نے میئر سے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے ہتھیا لیے جبکہ میئر گلیز ڈی ٹوری پر کرپشن کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ انھوں نے نجومی خاتون پر ٹیکس ادا کرنے والوں کا بہت پیسہ لٹایا۔
اس کہانی کا آغاز سوفیا مارٹینیز کی اس مشہور مہارت سے ہوتا ہے کہ وہ مردہ افراد سے بات کر سکتی ہیں۔ میئر کے وکیل کا کہنا ہے کہ جب گلیز ڈی ٹوری نے سوفیا سے کہا کہ ان کے مردہ والد سے ان کی بات کروا دیں تو وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہیں۔اس عمل کے دوران سوفیا کی آواز اچانک تبدیل ہو جاتی اور ان کا لہجہ میئر کے والد جیسا ہو جایا کرتا۔ تاہم اب سوفیا پر الزام ہے کہ گزشتہ چار سال میں انھوں نے میئر سے فراڈ کیا جس کے لیے انھوں نے اپنی مہارت کا استعمال کیا۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا ذریعہCheck
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.