بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

مردم شماری 2 ماہ سے جاری ہے، فواد چوہدری کہاں غائب تھے؟ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ وہ 2 ماہ سے جاری مردم شماری کے دوران کہاں غائب تھے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کے فرق رہ گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم رہنما اور کارکن درست مردم شماری کےلیے جدوجہد کررہے ہیں۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم پر تنقید سے قبل فواد چوہدری توشہ خانہ سے فرح گوگی تک کی اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

ایم کیو ایم نے سابقہ اتحادی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کو اپنے دور اقتدار میں ایک دن بھی کراچی میں رکنا گوارہ نہیں تھا۔

اس سے قبل ایک بیان میں فواد چوہدری نےکراچی اور حیدر آباد ڈویژن کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کے فرق کا تذکرہ کیا تھا۔

انہوں نے ساتھ ہی مردم شماری کی شفافیت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کا فرق بتا رہا ہے کہ مردم شماری کتنی شفاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.