مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ پر عمران خان مان جائیں گے تو قوم مان جائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ 17 سال مردم شماری نہیں ہوئی، لیکن الیکشن ہوتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر نئی مردم شماری سے پہلے جنرل الیکشن پر پابندی نہیں۔
ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ سیلاب پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے، 3 ماہ بعد الیکشن کرائیں گے تو یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.