اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

مردم شماری کی منظوری دینے والوں میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر شامل تھے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو جواب دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے کامران مرتضیٰ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی منظوری دینے والوں میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود شامل تھے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے چند دن پہلے مردم شماری کی منظوری کا کیا جواز تھا؟

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں شریک کسی فرد نے مردم شماری کے نتائج پر اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا جس کے باعث اس بار ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا بھی مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن کمیشن کو چاہیے وضاحت کےلیے بیان جاری کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.