مردم شماری کی حتمی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کر دی گئی، 5 دن مزید توسیع کے بعد آخری تاریخ 30 اپریل کردی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اور ڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جا رہی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اور کورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی۔
لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک، پشاور میں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور ٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار 15، تیسری بار 20 اپریل تک توسیع کی گئی۔
Comments are closed.