ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا، پنجاب اور کے پی میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں مردم شماری کا 67 فیصد کام مکمل کیا جا چکا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.