الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزارت پارلیمانی امور، وزارت منصوبہ بندی اور ادارہ شماریات کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سرگرمیوں کے لیے لازم ہے کہ مردم شماری کا حتمی نتیجہ فروری 2023 کی بجائے 31 دسمبر کو شائع کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مردم اور خانہ شماری کا آغاز یکم اگست سے ہو گا، 31 دسمبر کو مردم شماری کے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جانے ہیں۔
شیڈیول کے مطابق مردم شماری کا حتمی نتیجہ فروری 2023 میں الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے گا۔
ای سی پی مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مردم اور خانہ شماری کا آغاز 1 اگست سے ہو گا، شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو مردم شماری کے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جانے ہیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وقت پر الیکشن سرگرمیوں کے لیے مردم شماری کے نتائج 31دسمبر 2022 تک شائع کیے جائیں۔
Comments are closed.