منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، متنازع نہیں بننےدیں گے، نعیم الظفر

ساتویں مردم و خانہ شماری سے متعلق خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق بھی شریک تھے۔

اس موقع پر چیف شماریات نعیم الظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ مردم و خانہ شماری کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔

چیف شماریات نعیم الظفر کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ شماریات نے اپنا تمام ڈیٹا جدید ترین بنا دیا ہے۔ یکم مارچ سے مردم اور خانہ شماری شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹی مردم شماری جیسے اعتراضات نہیں اٹھیں گے۔ مردم و خانہ شماری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.