گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو نہیں گنا جارہا۔
کراچی میں 20 ویں روزے کی سحری گورنر سندھ نے حسن اسکوائر کے قریب کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ہزار گھر دینے کا کہا لیکن انہوں نے نہیں دیے، تاہم وہ چند لوگوں کو گھر بھی بنا کر دیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر پتا لگا کہ قبرستان میں قبر 70 ہزار روپے دے کر ملتی ہے، لوگوں میں جائیں گے تو مسائل کا پتا لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ صوبائی حکومت کے تعاون سے بنے یا وفاقی حکومت کے تعاون سے اس میں تاخیر کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔
مردم شماری سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اس معاملے پر خالد مقبول صدیقی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس میں چیف شماریات بھی شریک ہوں گے۔
Comments are closed.