مردم شماری مسائل کو دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مردم شماری پر اٹھنے والے تحفظات کا جائزہ لے کر آئندہ 3 دن کے اندر مستقبل کا لائحہ عمل دے گی۔
حکام ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں سندھ پر اٹھنے والے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مراسلہ کے مطابق مردم شماری پر تحفظات سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس آج رات 8 بجے ہوگا۔
سیکریٹری منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں متعلقہ فریقوں کو آن لائن شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کمیٹی اجلاس کا مراسلہ تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو جاری کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.