مردان کی شادی شدہ خاتون کو سوات میں 40 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کی ٹیم نے خاتون کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کردی۔
مردان کی تحصیل رستم سے تعلق رکھنے والی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے دھوکے سے درگئی لا کر 40 لاکھ روپے میں بیچا گیا ہے۔ میرے 3 رشتہ دار ہیں جو مجھے بار بار بیچ رہے ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں اور میرے دو بچے ہیں۔ مجھے واپس اپنے گھر نہیں بھیجا جا رہا ہے۔
معاملے سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رورل فضل شیر کا کہنا ہے کہ خاتون کے والد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو فروخت کیا گیا ہے جبکہ شوہر نے بھی بتایا کہ اس سے بھی 20 لاکھ روپے لیے گئے تھے۔
ڈی ایس پی کے مطابق خاتون کو لانے کے لیے پولیس کی ٹیم درگئی پہنچ گئی ہے، متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.