خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
مردان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹی ایم اے کالونی میں پیش آیا، جس میں 3 خواتین کو قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین میں ماں اور اس کی 2 بیٹیاں شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.