اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

مردان میں بجلی کے نقصانات سوات سے 7 ارب روپے زیادہ ہیں: راشد لنگڑیال

سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ سوات کے مقابلے میں مردان میں سالانہ بجلی کے نقصانات 7 ارب روپے زیادہ ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مردان میں مجموعی بجلی کے صارفین 3 لاکھ 59 ہزار 892 ہیں، مردان کو سالانہ 34 ارب روپے کی بجلی دی جاتی ہے جبکہ وصولی 23 ارب روپے ہے۔

سیکریٹری پاور کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری کی مد میں مردان میں سالانہ نقصان 11 ارب روپے ہے، ان نقصانات میں نیپرا کے اجازت شدہ 20 فیصد نقصانات شامل نہیں۔

راشد لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوات میں بجلی کے صارفین کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار ہے، سوات کو سالانہ 16 ارب روپے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے اور سالانہ وصولی 14 ارب ہے جبکہ نقصانات 2 ارب روپے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.