مردان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ظاہر شاہ طورو کے گھر پر چھاپا مارا گیا، پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت ظاہر شاہ طورو گھر میں موجود نہیں تھے۔
پولیس نے مزید کہا کہ چھاپے کے وقت لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔
دوسری طرف سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر پانچویں مرتبہ چھاپا مارا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے حجرے کے کیمرے توڑے اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے گھر کی خواتین کو ہراساں کیا۔
Comments are closed.