بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرحوم اے ایس آئی کے کزن آخری گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید اقبال کے کزن طیب گوندل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

طیب گوندل نے بتایا کہ انتظامی لاپروائی نہ ہوتی تو شاید یہ جانیں بچ جاتیں، انتظامیہ کو اپنی لائیو لوکیشن بھیجی لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔

نوید اقبال کے کزن کا کہنا تھا کہ مری شروع ہوتے ہی ٹریفک شدید جام ملا لیکن انتظامیہ نے ٹول پلازہ پر اسے نہیں روکا۔

اے ایس آئی نوید اقبال کا کہنا تھا کہ سب نکلنے کا انتظارکررہے ہیں،مزہ توتب ہے جب ہم صبح تک نکل جائیں، کرین آجائے کام تو شروع کردے۔

مری میں ہونے والی اموات میں اسلام آباد کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی جان چلی گئی، اے ایس آئی نوید اقبال ان کی بہن، تین بیٹیاں، ایک بھانجی اور ایک بھتیجا گاڑی میں انتقال کر گئے۔

اے ایس آئی نوید اقبال خود دل کے مریض تھے، ٹھنڈ میں ان کے ساتھ گاڑی میں بچے موجود تھے۔

مرنے والوں میں گوجرانوالا اور لاہور کے شہری بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں انتقال کرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.