الیکشن ٹریبونل غربی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کیماڑی سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے وکیل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
ریٹرننگ افسر نے ٹریبونل میں تحریری بیان جمع کروا دیا اور عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 19 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ قانون میں ہے کہ امیدوار کا متعلقہ کونسل کا ووٹر ہونا ضروری ہے، قانون موجود ہے، کسی بھی معاملے پر قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہو سکتا۔
درخواست میں ٹریبونل سے استدعا کی گئی ہے کہ مرتضیٰ وہاب ضلع کیماڑی سے تعلق نہیں رکھتے اس لیے ان کے کیماڑی سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
Comments are closed.