سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعتِ اسلامی کی دائر درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار جماعتِ اسلامی کے امیدواروں کا مؤقف ہے کہ امیدوار اسی یو سی سے الیکشن لڑ سکتا ہے جہاں اس کا ووٹ ہو، مرتضیٰ وہاب کا ووٹ گزری میں رجسٹرڈ ہے، وہ کیماڑی اور ابراہیم حیدری سے انتخابات نہیں لڑ سکتے۔
Comments are closed.