ہفتہ 5؍ربیع الثانی 1445ھ21؍اکتوبر 2023ء

مرتضیٰ وہاب کی یو سی 8 سے بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ابراہیم حیدری ٹاؤن یو سی 8 سے بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ریٹرننگ افسر ڈاکٹر سائرہ خان نے سندھ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2015 کے رول 23 کے تحت مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مرتضی وہاب نے ابراہیم حیدری، کیماڑی سمیت یو سی چیئرمین کی 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 5 نومبر کو شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.