نو منتخب میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد نے جمعہ کو عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوسی لیاقت آسکانی، آصف خان، کرم اللّٰہ وقاصی، شکیل چوہدری اور پیر معظم و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی مرتضیٰ شیخ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نو منتخب میئر کراچی نے پاکستان خصوصاً کراچی کی ترقی اور شہر و شہریوں کی بہتری کیلئے دعا مانگی۔
اس موقع پر نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی بہتری کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
Comments are closed.