pregnant hookup hookup agency in singapore bbw hookups app cancer man and hookups hookup Telford Pennsylvania hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) افسران کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کا پیٹرول کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی سروسز وہیکل کے پیٹرول میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی، یہ اقدام مہنگائی کی شرح اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کرکیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پوری قوم کو کفایت شعاری کو فروغ دینا ہوگا، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے ہم سب کو کوششیں کرنا ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بھی صوبائی وزراء اور مشیران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پیٹرول، ڈیزل 30، 30 روپے لیٹر مہنگا کیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ڈیزل 204.15، پیٹرول 209.86 اور مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.