ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں 300 میاواکی فاریسٹ بنانے کا اعلان کردیا۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر دوسرے میاواکی فاریسٹ کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں 300 میاواکی فاریسٹ بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جاپانی ٹیکنالوجی ہے، جس میں کم جگہ پر زیادہ درخت لگائے جاتے ہیں، کراچی میں درخت لگانا ماحول کے لئے بہت ضروری ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ دوسرا میاواکی فاریسٹ بوٹ بیسن پر بنایا گیا ہے، شہر کے پارکوں کی بھی تزئین و آرائش جاری ہے۔
Comments are closed.