ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پیپلز اسکوائر کا اچانک دورہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے پیپلز اسکوائر میں غیر ضروری مونومنٹ ہٹانے کا حکم دیا اور پیپلز اسکوائر کو چلانے والی کمپنی کی سر زنش کی۔
مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ ہفتہ و اتوار کو 10 ہزار سے زائد لوگ آتے ہیں، چارجڈ پارکنگ کے علاوہ کوئی انٹری فیس نہ رکھی جائے، ہفتہ وار تعطیلات کو فیملی کے لئے مختص کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ جگہ شہر کے لوگوں کی تفریح کے لئے بنائی گئی ہے، سندھ حکومت نے پراجیکٹ کے معیار کو فالو کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
Comments are closed.