پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے مرتضیٰ وہاب کے استعفے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا فیصلہ دیر آید لیکن درست آید ہے، بطور ایڈمنسٹریٹر پی پی رہنما نے شہر کو تباہ کرنے کے لیے بہت محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب شہر کے لیے ایک ناکام ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے، ان کے دور میں شہر میں گندگی کے ڈھیر اور بارشوں کا پانی جمع تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔
خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ قانون کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے مفادات کو محفوظ کیا، عدالتیں بھی پیپلز پارٹی کی دو نمبری سے واقف ہیں۔
Comments are closed.