امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کے راج میں دودھ 230 روپے لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پانی کا مسئلہ کراچی والوں کے لیے دردِ سر بن گیا ہے، 50 فیصد آبادی پانی کی عدم فراہمی کے باعث متاثر ہے، جو پانی دستیاب ہے وہ کراچی کے لوگوں کے لیے نہیں ہے، کیوں؟
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 200 غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی براہ راست واٹر بورڈ میں عمل دخل رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے نظام میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہے، کے الیکٹرک کے خلاف کوئی حکومت ایکشن لینے کو تیار نہیں۔
Comments are closed.