میئر کراچی مرتضیٰ وہاب یونین کونسل (یو سی) ابراہیم حیدری سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
یونین کونسل ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی سیٹ پکی ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئر بننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔
چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔
دوسری جانب کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
کراچی کی یو سی 3 کیماڑی اور یو سی 8 ابراہیم حیدری کے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا۔
Comments are closed.