سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی 13 برس بعد سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 3 ہفتے بعد باضابطہ سماعت کی منظوری دے دی۔
وکلا کے پینل نے مدعی نور محمد گوگا کی طرف سے وکالت نامے عدالت میں جمع کروا دیے۔
اپیل میر مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد گوگا نے ملزمان کی بریت کے خلاف 2010 میں اپیل دائر کی تھی۔
آج ہونے والی سماعت میں وکلاء کے پینل نے مدعی نور محمد گوگا کی طرف سے وکالت نامے عدالت میں جمع کروا دیے۔ جس پر عدالت نے اپیل کی سماعت 3 ہفتے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
اپیل کنندہ کا مؤقف ہے کہ 20 ستمبر 1996 کو میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو گھر کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واقعے کے بعد سرکار اور مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد کی مدعیت میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
دسمبر 2009 میں ماتحت عدالت نے 20 پولیس افسران کو بری کردیا تھا۔ اسی عدالت نے مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو بھی مقدمے سے بری کیا تھا۔
Comments are closed.